بھٹ شاہ ، تیز رفتار ٹرالر کی چنگ چی سے ٹکر ماں دو بچوں سمیت جان بحق

160

بھٹ شاہ، حیدرآباد، ٹنڈوالٰہیار، میرپورخاص، سکھر (نمائندگان جسارت) ہالہ کے قریب المناک حادثہ بگو شیر کے مقام پر قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی رکشے کو ٹکر، ماں دو کمسن بچوں سمیت جاں بحق جبکہ تین خواتین شدید زخمی، موٹروے پولیس نے فوری اطلاع پر جاں بحق اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر بھٹ شاہ منتقل کیا، ڈرائیور گرفتار، ٹرالر پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ہالہ کے قریب قومی شاہراہ بگو شیر کے مقام پر المناک حادثہ، حیدرآباد سے نواب شاہ جانے والے تیز رفتار ٹرالر کی چنگ چی رکشہ کو ٹکر، ماں دو کمسن بچوں سمیت جاں بحق، دو خاتون شدید زخمی، فوری اطلاع پر موٹر وے پولیس نے جاں بحق اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر بھٹ شاہ منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں شمع، صغراں اور غلام سرور کے نام سے شناخت کی گئی جبکہ زخمیوں میں نواب زادی، ثمینہ اور ماروی شامل ہیں جن کو طبی امداد دے کر سول اسپتال حیدرآباد ریفر کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ حیدر آباد میں اسکول میں کرنٹ لگنے سے میٹرک کا طالب علم جاں بحق ہوگیا، حالی روڈ کے علاقے میں واقع خالد میموریل ہائی اسکول میں مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے میٹرک کا طالب علم حمزہ علی ولد اسلم علی شدید زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔ حیدرآباد پولیس نے کارروائی کرکے بدنام زمانہ شراب فروش راجو کے فرنٹ مین گل بہار کو ہزاروں روپے کی انگلش شرا ب کے کارٹونوں سمیت گرفتار کرلیا ٹیکنیکل کالج کے قریب سے گرفتار کیے جانے والے گل بہار کو صرف پانچ بوتل شرا ب میں مقدمہ درج ہے ۔ ٹنڈوالٰہیار میں شاہ برادری کے دو گر وپوں میں بچوں کی معمولی تکرار پر گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کے سبب 8 افراد شد ید زخمی، تھانہ سیکشن اے پر این سی داخل، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹنڈوالہٰیار میں منتقل کردیا گیا۔ شہباز کالونی میں شاہ برادری کے دو گر وپوں میں بچوں کی معمولی تکرار پر جھگڑا ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے دیکھتے ہی دیکھتے گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزدانہ استعمال شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں محمد شریف شاہ، امجد شاہ، حنیف شاہ، اسحاق شاہ، موٹو شاہ، رشیدہ بیگم شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹنڈوالہٰیار لایا گیا جبکہ دوسری جانب تھانہ سیکشن اے نے این سی داخل کر کے دونوں گروپ کے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ میرپورخاص کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے قتل کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانہ جبکہ مجرم کے ایک بھائی کو ایک سال قید اور دوسرے بھائی کو چھے ماہ قید کی سزا سنا دی۔ مجرمان نے دو سال قبل ٹنڈو جان محمد تھانے کی حدود میں احسان جروار کو قتل کیا تھا۔ میرپورخاص کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج عبدالرحمن قاضی کی عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہونے پر ایک مجرم سکندر جروار کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی جبکہ مجرم کے ایک بھائی آصف جروار کو ایک لاکھ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ اور دوسرے بھائی حاکم جروار کو چھے ماہ قید کی سزا بھگتنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ مجرمان پر الزام تھا کہ انہوں نے دو سال قبل ٹنڈو جان محمد میںگوٹھ بجر خان میںجھگڑے کے دوران احسان جروار کو قتل کیا تھا، پولیس نے جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی شاہجہان کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ سکھر میں پولیس مقابلہ، تھانہ ائرپورٹ کی حدود ڈپٹی جو باگ کے قریب پولیس پارٹی کے دوران گشت ڈاکوؤں سے مقابلے میں ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ برآمد۔ گشت پر مامور پولیس پارٹی کا آباد کی حدود ڈپٹی جو باگ کے قریب واردارت کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سکھر کے مطابق گرفتار ڈاکو، موٹرسائیکل چوری، ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ گرفتار ڈاکو کی شناخت شاہنواز عرف شانو سہتو کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل پستول برآمد کی گئی۔ اس کا ایک ساتھی فرار ہوگیا، گرفتار زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔