حکومت کی کارکردگی عوام کو سخت مایوس کیا ہے ،میاں اجمل

127

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115کے امیرمیاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ، نائب امرا انجم اقبال بٹ، عثمان انوراور غلام محمدعطا ودیگر نے ادویات 7 فیصد اور بجلی 2 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کر کے عوام پر 53 ارب کا بوجھ ڈالنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی دعوئوں کے برعکس اس کی ایک سالہ کارکردگی نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔ ایک سال میں مہنگائی کی رفتار دگنی ہوگئی ہے۔ آٹا، چینی، چاول، گھی سمیت روز مرہ کی ضروری اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں عام آدمی 2 وقت کی روٹی کے لیے بھی سخت پریشان ہے۔ تبدیلی اور عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں بجلی کی قیمت بڑھانے کو حکومت کا عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک سال سے تبدیلی کی دعویدار حکومت نے اپنے اقدامات سے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ ہر آنے والا دن عوام کے لیے نئی مشکلات لے کر طلوع ہوتا ہے۔ گیس، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر کے عوام سے علاج معالجے کی معمولی سکت بھی ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ ہمارے عوام پہلے ہی خطے کے دیگر ممالک بھارت، ایران، بنگلا دیش اور چین وغیرہ کے مقابلے میں انتہائی مہنگی بجلی استعمال کرنے پر مجبور ہیں،جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے زور دیا کہ حکومت عوام کی حالت زار پر رحم۔