نوابشاہ، موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام

103

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام کا انعقاد گاؤں اللہ رکھو کانیو میں کیا گیا، جس میں موٹر وے پولیس کے افسران، طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی، جس میں طلبہ اور استادوں کوسیف ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین سے متعلق معلومات دی گئی۔ اس موقع پرموٹر وے آفیسر محمد عظیم زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ڈرائیونگ کے دوران روڈ حادثات سے بچاؤ اور خاص طور پر موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کی افادیت سے آگاہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفر کے دوران اپنی گاڑی کا اچھی طرح معائنہ کرلیں اور درست حالت میں گاڑی کا استعمال کریں۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور کار سوار سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں، غلط سائیڈ اوور ٹیکنگ سے گریز کیا جائے، گاڑی ہمیشہ مقررہ اسپیڈ پر چلائیں، روڈ حادثات سے بچاؤ کے لیے لازمی ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کیا جائے تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جائے۔