ترکی ہمارے جغرافیائی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے‘ قبرص

123

نکوسیا (انٹرنیشنل ڈیسک) قبرص نے الزام عائد کیا ہے کہ ترکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کی حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے کھدائی کررہا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ترکی نے جنوبی قبرصی سمندری علاقے میں تیل کی تلاش کے لیے ایک جہاز تعینات کر رکھا ہے۔ اسی علاقے میں یونانی قبرص نے اطالوی اور فرانسیسی کمپنیوں کو زیر سمندر تیل کی تلاش کے ٹھیکے دے رکھے ہیں۔ قبرص کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں ترکی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے جہاز کو واپس بلائے۔ بیان کے مطابق ترکی کا یہ اقدام یورپی یونین اور عالمی برادری کے مطالبات کو تسلیم نہ کرنے کے برابر ہے۔