خلیج تعاون کونسل کی عسکری قیادت نے سعودی دفاعی اقدامات کی تائید کردی

151
ریاض: خلیج تعاون کونسل کی عسکری قیادت مشاورت کررہی ہے
ریاض: خلیج تعاون کونسل کی عسکری قیادت مشاورت کررہی ہے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیج تعاون کونسل کی عسکری قیادت نے سعودی عرب کی طرف سے دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کردی۔ عسکری قیادت کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ، حملوں اور خطے کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے خلیج کی مسلح افواج تیار ہیں۔ جی سی سی کی رکن ریاست پر ہونے والا کوئی بھی حملہ تمام ارکان پر حملہ تصور ہوگا۔ ریاض میں ہونے والے اجلاس میں خلیجی ممالک کی عسکری قیادت نے تیل کی تنصیبات اور سمندری تحفظ کے خلاف دھمکیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ اجلاس سعودی فوج کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا۔