بھارت میں معاشی نمو کے لییشرحِ سود مسلسل پانچویں بار کم

103

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے مرکزی بینک کے پالیسی سازوں نے سست روی کا شکار معیشت کو تقویت دینے کے لیے کلیدی شرح سود کو کم کر دیا۔ رواں سال مسلسل پانچویں مرتبہ شرح سود کو کم کیا گیا ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے 0.25 فیصد کمی کر کے شرح سود کو 5.15 فیصد کر دیا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ معاشی نمو بحال کرنے کے لیے وہ نرم رویہ برقرار رکھیں گے اور افراط زر کو ہدف کے اندر رکھنے کو یقینی بنائیں گے۔