جرمنی نے متحدہ عرب اماراتک و فوجی سازوسامان فراہم کردیا

144

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن حکومت نے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارت کو فوجی سامان فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس فیصلے کی منظوری چانسلر انجیلا مرکل کی ماتحت جرمنی کی فیڈرل سیکورٹی کونسل نے اپنے اجلاس میں دی۔ اس منظوری کے بعد اماراتی فوج کو ائر ڈیفنس سسٹم کے لیے جنریٹر فراہم کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ یمن کی جنگ میں متحدہ عرب امارات سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب عسکری اتحاد میں شامل ہے۔ دوسری جانب جرمنی کے سیاسی و سماجی حلقوں نے برلن حکومت کے فیصلے کو متنازع قرار دیا ہے۔