جاپانی وزیراعظم کا شمالی کوریائی رہنما سے بہرصورت ملاقات کا اعلان

179
ٹوکیو: جاپانی وزیراعظم شنزوآبے پارلیمان کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
ٹوکیو: جاپانی وزیراعظم شنزوآبے پارلیمان کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں سے متعلق کم جونگ ان سے بہرصورت ملاقات کریں گے۔ ملکی پارلیمان کے نئے سیشن کے آغاز پران کا کہنا تھاکہ وہ کم جونگ ان سے بغیر کسی پیشگی شرط کے ملاقات کا اردہ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ سے جوہری مذاکرات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آج سے شروع ہوں گے۔ شمالی کوریا کی نائب وزیر خارجہ چے سون ہی نے منگل کے روزاپنے بیان میں کہا تھا کہ واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان 4اکتوبر کو ابتدائی رابطے شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے اور جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے لیے وفود کی سطح پر امریکا سے مذاکرات ہفتے کو شروع کیے جائیں گے۔ اس بیان کے اگلے ہی روز شمالی کوریا نے سمندر سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرڈالا،جس کے بعد ایک بار پھر جوہری مذاکرات پر شکوک و شبہات کے سائے منڈلارہے ہیں۔ ٹرمپ سے ایک صحافی سوال کیا کہ کیا پیانگ یانگ کے میزائل تجربات حد سے آگے نہیں بڑھ گئے؟ جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ ہم اس کا تجزیہ کریں گے۔ شمالی کوریا مذاکرات کا خواہش مند ہے اور ہم بھی تیار ہیں۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا نے مئی سے 10 تجربات کیے ہیں، جن میں کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل بھی شال ہیں۔