میزائل دفاعی نظام کی اشد ضرورت ہے‘ جاپانی وزیر دفاع

117

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیر دفاع تارو کونو نے جاپان کے لیے ایک نئے زمینی میزائل دفاعی نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے آبدوز سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل ایس ایل بی ایم کا تجربہ کیا تھا۔ کونو کا کہنا تھا کہ جاپان کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ وہ ایجیز اشور میزائل دفاعی نظام نصب کرے، جو حملہ آور میزائلوں کی نشاندہی اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ کونو نے کہا کہ شمالی کوریا کے پاس جاپان تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائلوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ٹوکیو حکومت نے تصدیق کی کہ شمالی کوریا کا ایس ایل بی ایم میزائل ڈھائی ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔