جنوبی کوریا: کرپشن الزامات پر وزیرانصاف کے بھائی کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست

134

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا ئی استغاثہ نے وزیر انصاف کے چھوٹے بھائی کی گرفتاری کے وارنٹ کی درخواست دے دی۔ ان کے رشتے داروں کے زیر انتظام ایک اسکول کارپوریشن میں ان کی جانب سے مبینہ طور پر بدعنوانی کا الزام ہے۔ یون ہاپ نیوز ایجنسی نے جمعہ کو اطلاع دی تھی کہ چو کے بھائی پر شبہہ ہے کہ انہوں نے مذکورہ اسکول میں پڑھانے کی نوکریوں کے درخواست گزاروں کے والدین سے لاکھوں ڈالر رشوت لی تھی۔ ان پر ثبوتوں کو چھپانے کی کوشش کرنے کا بھی الزام ہے۔ استغاثہ نے چو کی اہلیہ سے مشتبہ سرمایہ کاری اور ان کے خاندان پر دیگر الزامات کے حوالے سے جمعرات کو پہلی بارپوچھ گچھ کی تھی۔