یمن میں جزوی جنگ بندی کی ایرانی بات سستی سوداگری ہے‘ سعودی عرب

101

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے یمن میں جزوی فائربندی کی بات کرنا سستی سوداگری اور یمنی عوام کے استیصال کی کوشش ہے۔ انہوں نے کا کہ ایران اپنے مفادات کے لیے گھٹیا طریقے سے یمن کے استیصال کے لیے کوشاں ہے۔ نائب وزیر دفاع نے زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ تمام یمنی ایران کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ دوسری جانب یمن میں مشترکہ سرکاری فورسز نے جمعرات کے روز الحدیدہ صوبے کے ضلع تحیتا کے جنوب میں واقع پہاڑی علاقوں میں حوثی ملیشیا کی دراندازی کی نئی کوشش ناکام بنا دیا۔ اس دوران ضلع کے ساحلی علاقے فازہ کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔