غیر قانونی حراست میں رکھے گئے 10 مزدور بازیاب

57

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جو ڈیشل مجسٹریٹ کا کورنگی صنعتی ایریا تھانے پر چھاپا غیر قانونی حراست میں رکھے گئے 10 مزدور بازیاب کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے کورنگی صنعتی ایریا تھانے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تھانے میں غیر قانونی حراست میں رکھے گئے 10 مزدوروں کو بازیاب کر لیا، مزدوروں کو غیر قانونی طور پر تھانے میں بند کرنے پر جج پولیس پر برہم،تھانے کے لاک اپ میں بند کیے گئے مزدوروں کا کوئی ریکارڈ بھی تھانے میں موجود نہ تھا،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایس ایچ کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا، وکیل درخواست گزار مزمل ممتاز کا کہنا ہے کہ پلاٹ پر کام کرنے والے 10 مزدوروں کو پیسے نہ دینے پر پولیس نے حراست میں لیا۔