خواتین کوہراساں کرنے والے گروہ کاسرغنہ گرفتار

46

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو موبائل فون پر بلیک میل اور ہراساں کرکے بھتا خوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ لطیف ٹائون پولیس نے بھینس کالونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو موبائل فون پر بلیک میل اور ہراساں کر کے بھتہ خوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ شاہد قسائی کو گرفتار کرلیا۔