مختلف علاقوں سے رہزن سمیت 12 ملزمان گرفتار

99

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سولجر بازار،چاکیواڑہ ،سٹی کورٹ،ماڑی پور ،پی آئی بی اور حیدری مارکیٹ سے اسٹریٹ کریمنل سمیت 12ملزمان کو پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق سولجر بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبداللہ اور فرمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی چاکیواڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حفیظ کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر لیا ہے ،ادھرسٹی کورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم علی سرور کو گرفتار کر لیا،ماڑی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم یوسف خان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآ مدکر لیا ،موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش دو ملزمان محمد واعظ اور رشید کو گرفتار کر لیا ،پی آئی بی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شعیب عرف ناٹا کو گرفتار کر کے 1040گرام چرس برآمد کر لی ،حیدری مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش دو ملزمان آصف اور اویس کو گرفتار کر لیا جبکہ بغدادی پو،لیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کمال اور سورج کو گرفتار کرلیا۔