ـ10برس سے بند اولڈ کلفٹن پارک عوام کیلیے کھول دیاگیا

136

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مشیر قانون ماحولیات و ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جمعہ کو اولڈ کلفٹن پارک کا ازسرنو افتتاح کیا ۔اولڈ کلفٹن کا پارک پچھلے دس سالوں سے بند پڑا تھا، افتتاح کے بعد عوام کے لیے پارک کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں پارک کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک فیاض سمیت اعلیٰ حکام اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ علاقے کے عوام کی شکایت پر اولڈ کلفٹن کے پبلک پارک کو کھلوایا گیا۔ پبلک پارک کھلنے پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔ مرتضیٰ وہاب کی کوششوں کو سراہا اور زبردست داد دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اولڈ کلفٹن پارک کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔