انیسہ بگھیو کے خلاف کرپشن ودیگر الزاما ت کی انکوائری نیب کوبھیجنے کااعلان

144

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کراچی شرقی نے ڈی ای او ایسٹ سیکنڈری انیسہ بگھیو کے خلاف کرپشن، مس کنڈیکٹ، دھمکیاں دینے، ٹیچروں کو ویزا پر چلانے ، اسکول کی کنٹینوں کو غیرقانونی طور پر بیچنے، آمدنی سے زائد اثاثہ جات بنانے و دیگر الزامات کی انکوائری نیب کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور ڈی ای او شرقی سیکنڈری و ہائر سکینڈری انیسہ بگھیو کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع شرقی کا اہم اجلاس ایپکا ضلع شرقی کے صدر اظہر علی بھٹو کی زیرِ صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایپکا کے رہنما طارق سومرو، انور ابڑو، محسن علی و دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں ایپکا کے رہنمائوں نے ڈی ای او ایسٹ سیکنڈری اور ہائرسکینڈری انیسہ بگھیو کی جانب سے سوشل میڈیا میں ایپکارہنمائوں اور ان کے خاندانوں کی ذاتیات پر غلیظ زبان استعمال کرنے اور ایپکا رہنمائوں کو قتل کی دھمکیاں دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔