چوتھے آئی سی ٹی مقابلوں کے انعقاد کافیصلہ

88

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان اور ہوآوے ٹیکنالوجیز پاکستان نے ملک میں آئی سی ٹی انڈسٹری کی ٹیکنالوجی سرٹیفکیشن اور مقامی نوجوانوںمیں آئی سی ٹی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے چوتھے آئی سی ٹی مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایچ ای سی کے قائم مقام ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر فتح محمد مری اور ہوآوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر گائوویجی نے کی۔