بلاول ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابو اور پھوپھو پر ڈالیں،فردوس عاشق

118

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی اداروں کے متعلق غیر ذمے دارانہ گفتگو کی مذمت کرتے ہیں، بلاول کے غیر ذمے دارانہ بیانات ثبوت ہے کہ کرپشن مقدمات میں ان کے پاس کوئی قانونی دفاع موجود نہیں، کرپشن کا دفاع ہو بھی کیا سکتا ہے؟ بلاول صاحب! ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابو اور پھوپھو جی کی کرپشن پر ڈالیں، اداروں کو متنازعہ نہ بنائیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آپ کو عوام کا نہیں لوٹی دولت ہاتھ سے جانے کا درد ہے۔ علاوہ ازیں ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم سے طالبان وفد کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس ضمن میں نشر اور شائع ہونے والی خبروں میں صداقت نہیں۔