جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج منصورہ میں طلب

76

لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج منصورہ میں طلب کیا ہے ۔اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا ۔