حکومت نے کارکردگی نہ ہونے پرسب کو جیل میں ڈالدیا ، مریم اورنگزیب

158

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نا لائق اور نااہل حکومت کے پاس کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہے ، اس لیے سب کوجیل میں ڈال دیاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے 23جعلی اکائونٹس خفیہ رکھ رہی ہے جبکہ دوسروں کی نسلوں کا بھی حساب لیا جارہاہے ، مسلم لیگ ن کے دور میں سڑکیں بنیں لوگوں کوروزگا ر ملا، 11 ہزار میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی لیکن نا اہل حکومت نے ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میٹرو کے کھڈوں میں کرپشن نظر نہیں آتی لیکن لاہور اور ملتان میٹرومیں اس لیے کرپشن نظر آتی ہے کہ اس کو شہباز شریف نے بنایا تھا ۔