کشمیرمیں پابندیاں: امریکی ایوان نمائندگان کمیٹی 22اکتوبر کو سماعت کرے گی

100

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیا کے بارے میں ذیلی کمیٹی کے سربراہ بریڈ شرمن نے اعلان کیا ہے کہ22 اکتوبر کو جنوبی ایشیا کے بارے میں سماعت کی جائے گی جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکاروں سمیت دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں سے تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔کمیٹی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں عام شہریوں کی گرفتاریوں سمیت عاید پابندیوں کے باعث لوگوں کو درپیش مسائل، اشیائے خورو نوش کی قلت، طبی سہولیات کی کمی اور مواصلاتی نظام کی بندش پر بھی غور کیا جائے گا۔