ایرانی ہیکروں نے امریکی صدارتی مہم کو نشانہ بنایا ہے ، مائیکرو سافٹ

152

سافٹ ویئر کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیکنگ گروپ کا تعلق ایران کی حکومت سےہےجو 2020 کی امریکی مہم کو نشانہ بنا رہا ہے۔

مائیکروسافٹ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ہیکنگ گروپ نے امریکہ میں 2020 کے صدارتی الیکشن مہم کوجمعہ کے روز نشانہ بنایا ہے ۔کمپنی کے مطابق گروپ نے موجودہ اور سابق امریکی حکومت کے عہدیداروں ، عالمی سیاست کو کور کرنے والے صحافیوں اور ایران سے باہر مقیم ایرانی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فاسفورس نامی ہیکنگ گروپ نے گزشتہ اگست اور ستمبر کے دوران 2700 مخصوص صارفین کے ای میل اکاونٹ کی شناخت کی جن میں سے 241 اکاونٹ پر حملہ کیا گیاتاہم فاسفورس حملے کے حوالے سے مائیکرو سافٹ کے بیان پر ایرانی حکومت نے سرکاری میڈیا کے ذریعہ فوری تبصرہ جاری نہیں کیا۔

مائیکرو سافٹ نے کہا ہے کہ فاسفورس نے اپنے اہداف پر حملہ کرنے کے لئے قابل ذکر تعداد میں ذاتی معلومات کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔مائیکرو سافٹ نے اپنے بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے چار اکاونٹ کے مالکان کو مطلع کردیا ہے۔ کمپنی نے کہاہے کہ اس مہم میں جو اکاؤنٹ شامل تھے وہ امریکی مہمات یا عہدیداروں سے متعلق نہیں تھے۔ تاہم مائیکرو سافٹ نے رازداری خدشات کے پیش نظر اس مہم کی نشاندہی نہیں کی ۔