وزیر خارجہ کا مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد مارچ کی تاریخ پر نظر ثانی کا مطالبہ

386

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد مارچ کی تاریخ پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ 27 اکتوبر کا دن مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے قبضے کا دن ہے، یہ دن یوم سیاہ سے منسوب ہوچکا لہذا اس دن دھرنے سے کشمیر کاز کو تقویت نہیں بلکہ نقصان ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان  اسلام آباد مارچ کی تاریخ پر نظر ثانی کریں،27 اکتوبر کو کشمیرکےعلاوہ کوئی بات ہوتی ہے تو بھارت اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرے گا، یہ وہ دن ہے جس دن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیاتھا، مولانا فضل الرحمان احتجاج کریں لیکن اسے کشمیر کے ساتھ نتھی نہ کریں۔