قومی اسمبلی کے دروازے عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

340

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےقومی اسمبلی کے ایوان کی کارروائی کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلان کےبعد پاکستان کا کوئی بھی شہری اپنا شناختی کارڈ دکھا کر قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھ سکے گا ۔

اس قیصر کا کہنا تھا کہ ایوان کی کارروائی تک عام پاکستانی کو رسائی دینے کا مقصد عوام کو اپنے منتخب نمائندوں سے رابطوں میں آسانی پیدا کرنا ہے، ایوان عوام کی ووٹوں کی بدولت وجود میں آتا ہےاور عام عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ یہاں تک رسائی رکھتا ہو ۔

دوسری جانب اسپیکر کے اس بیان کی عوامی حلقوں میں بیان کو خوب پزیرائی مل رہی ہے ۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عام آدمی کی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی تک رسائی کیلئے ایک گیلری اور استقبالیہ کا آج افتتاح بھی کریں گے۔