جیل میں مریم نواز کے کمرے میں کھٹملوں کی بھرمار

688

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو جیل میں بیٹر کلاس فراہم نہیں کی گئی جبکہ ان کے کمرے میں کھٹملوں اور مچھروں کی بہتات ہے۔

یہ انکشاف سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔

ڈاکٹر عدنان

ڈاکٹر عدنان کا بتایا ہے کہ مریم نواز کو چھوٹے سے سیل میں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ مریم نواز کے کمرے میں بنیادی سہولیات موجود نہیں ہیں جبکہ ان کے کمرے میں کھٹملوں اور مھچروں کی بہتات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو بنانے پر مریم نواز طیش میں آگئیں

ان کا کہنا ہے کہ جیل قوانین کے تحت بیٹر کلاس مریم نواز کا حق ہے۔ تاہم ان پر کھانا اور دیگر ضروری اشیاء گھر سے منگوانے پر پابندی ہے۔