وزارت خارجہ کی ویب سائٹ نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

225

وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ نجی پی آر کمپنی کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی حساس معلومات داؤ پر لگ گئی، اپنا شعبہ آئی ٹی ہونے کے باوجود وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ نجی پی آر کمپنی کو ٹھیکے دینے کی تیاری کرلی ہے۔

جس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا جارہا ہے وہ  ایک اعلیٰ شخصیت کی فیملی فرینڈ ہے، معاہدہ طے ہونے کی صورت میں نجی کمپنی ویب سائٹ کی ری برانڈنگ کرے گی  جب کہ وزارت کا ای میل  اور انفارمیشن بھی اسی ویب سائٹ سے منسلک ہے۔دوسری جانب وزارت خارجہ نے ٹی وی رپورٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔