ہم مولانا فضل الرحمان کے مارچ کو سپورٹ کر رہے ہیں،آصف زرداری

302

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان  کے مارچ کو سپورٹ کر رہے ہیں، ہماری دعائیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے وقت میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ مجھے دل کا عارضہ ہے کچھ ہو گیا تو یہ ڈیڑھ دو گھنٹے میں اسپتال پہنچا ہی نہیں سکیں گے،میرے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ مجھے اسپتال منتقل کیا جائے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو بھی عدالت پہنچے اور آصف علی زرداری سے مولانا فضل الرحمان کے 27 اکتوبر کو ہونے والے مارچ پر مشاورت کی، آصف زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد واضح ہے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کےمفاد میں نہیں اور اب عوام کومسائل سےنکالنے کیلیے اپوزیشن کےپاس احتجاج کےسوا کوئی آپشن نہیں اس لیے تمام جمہوری پارٹیوں کو اب مل کرعملی جدوجہد کرنا ہوگی۔

آصف زرداری سے جب صحافی نے سوال کیا کہ کیامولانافضل الرحمان اپنےآزادی مارچ میں کامیاب ہونگے؟ جس پر سابق صدر نے کہا کہ انشاءاللہ، ہماری دعائیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں، کہ ہم مولانا فضل الرحمان  کے مارچ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔