پی ٹی وی کالیگی رہنمائوں پر 19 کروڑ جرمانے کی رقم کی وصولی کے لیے عدالت سے رابطہ

39

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی وی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں پر عاید19 کروڑ جرمانے کی رقم کی وصولی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ اشتہاری ملزم اسحاق ڈار، سینیٹر پرویز رشید، سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی اور نیب کے ملزم فواد
حسن فواد کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع، عدالت نے عطا الحق قاسمی، پرویز رشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ عطا الحق قاسمی کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا دیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عظمیٰ نے کہاں لکھا کہ جرمانے کی رقم ہائیکورٹ کے ذریعے وصول کرے گا۔ سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
19 کروڑ جرمانے