سراج الحق کی دعوت پر مشائخ عظام کانفرنس17اکتوبر کو منصورہ میں منعقد ہوگی

104

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی دعوت پر17 اکتوبر کو جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ ، اتحاد امت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے خلاف عظیم
الشان مشائخ کانفرنس منعقد ہو گی ۔ مشائخ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے صدر علما و مشائخ رابطہ کونسل میاں مقصود احمد ، چیئرمین علما و مشائخ رابطہ کونسل خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ، سیکرٹری جنرل علما و مشائخ رابطہ کونسل پیر زادہ برہان الدین احمد عثمانی کی جانب سے مشائخ عظام کو 17 اکتوبر کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے ارسال کیے جارہے ہیں ۔
سراج الحق کی دعوت