مصطفی کمال کی وجہ سے شہری آزادانہ زندگی گزاررہے ہیں، انیس قائمخانی

79

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں وفود سے ملاقات کیں اور ان سے حیدرآباد کے مسائل سنے، ریشم بازار میں انجمن تاجران ریشم گلی کے آفس میں صدر طارق شیخ وکابینہ سے انجمن ماڑواڑان شاہی بازار، بھائی خان چوک ، پکاقلعہ و دیگر علاقوں میں عوام و معززین شہر سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر عوام نے انہیں اپنے کاروباری و علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام یاد رکھیں کہ جبروخوف کے
ماحول میں سید مصطفی کمال اور میں نے آوازبلند کی جس کی وجہ سے آج شہری آزادانہ زندگی گزار رہے ہیں لیکن عوامی نمائندوں نے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر کام کرنے کے بجائے کرپشن کو اپنا نظریہ بنالیا ہے شہر میں چاروں طرف عوامی نمائندوں کی کرپشن کے چرچے ہیں عوام اپنے بنیادی حقوق کیلیے پریشان ہیں ان تمام مسائل کا حل صاف ستھری عوام سے محبت کرنے والی قیادت ہے اس لیے پاک سرزمین پارٹی نے آئندہ بلدیاتی انتخاب کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
انیس قائمخانی