جماعت اسلامی کے تحت بھارتی مظالم کیخلاف آج احتجاج کیا جائیگا

94

حیدرآباد(اسٹاف روپرٹر) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام 4اکتوبرجمعہ کو حیدرآباد میں مختلف مقامات پر مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ جماعت اسلامی لطیف آباد کے تحت جامع مسجد برکت بھائی ٹائون میں1:00بجے، جامع مسجدرحمانیہ یونٹ نمبر7میں 1:30بجے ،جامع مسجد مظاہر العلوم لطیف آباد نمبر9میں 2:00بجے، جامع مسجدباغ مصطفی میں 2:30بجے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور کشمیریوں کے لیے جھولی فنڈ جمع کیا جائے گا۔حیدرآبا د میں 13 اکتوبر 2019ء کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق
کشمیر مارچ کی قیادت کریں گے۔
جماعت اسلامی /احتجاج