ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین کو ہٹا کر ایماندار افسر مقرر کیا جائے، پاشا قاضی

94

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پا رٹی حیدر آباد کے کا رکنان نے زکواۃ کمیٹیوں میں ضلعی چیئرمین کی جانب سے من پسند اور پارٹی مخالفین کو مقرر کرنے کیخلاف میونسپل کارپوریشن حیدرآباد میں حزب اختلاف کے رہنما پاشا قاضی، نواز چانڈیو، مجیب چانڈیو اور برکت ببر سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین کیخلاف سخت نعرے بازی کررہے تھے۔ اس موقع پر پاشا قاضی نے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین سلیم رضا منگریو نے محکمہ زکواۃ میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور مستحق غریب لوگ اپنے حق کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زکواۃ کمیٹی چیئرمین نے اپنی کرپشن کے لیے زکواۃ کمیٹی کی ذیلی کمیٹیوں میں اپنے من پسند اور پی پی مخالفین سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مقرر کرکے ایماندار اور مخلص لوگوں کو نظر انداز کررہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سے مطالبہ کیا کہ ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین سلیم رضا اور اُس کے ساتھی مصطفیٰ ویسر کو فوری طور پر ہٹا کر ایماندار اور غریب دوست افسران کو مقرر کیا جائے۔ دوسری صورت میں سخت احتجاج کیا جا ئے گا۔