ریٹائر ملازمین، بیواؤں اور حاضر سروس کو  جی پی ایف کی ادائیگی کی جائے، محمد شاہد خان

96

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ریلوے مزدور یونین کیراج اینڈ ویگن ورکشاپ حیدرآباد کے صدر محمد شاہد خان، جنرل سیکرٹری ولی محمد، جوائنٹ سیکرٹری وسیم احمد، ماما اکرم نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید فنانس چیف ہیڈ لاہور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی سے مطالبہ کیا کہ جلد از جل کیراج اینڈ ویگن ورکشاپ کے ریٹائر ملازمین، بیواؤں اور حاضر سروس ملازمین کو جی پی ایف کی ادائیگی کی جائے۔ وہ ملازمین جنہوں نے صرف اپنے بچے، بچیوں کی شادی اور سر چھپانے کے لیے ریٹائرمنٹ لی وہ اذیت کا شکار ہیں۔