سکھر سول اسپتال میں گھوٹکی سے تعلق رکھنے  والے شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

160

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈینگی سے متاثرہ مریض سول اسپتال میں داخل، مرض ہونے کی تصدیق، مریض کا تعلق ضلع گھوٹکی سے ہے، اسلام آباد اور کراچی کے بعد اب ڈینگی کا مرض سکھر بھی پہنچ گیا ہے اور گھوٹکی ضلع کے علاقے میرپور ماتھیلو سے تعلق رکھنے والے ایک مریض وقار علی کو سکھر سول اسپتال میں قائم کیے گئے، ڈینگی وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے، جہاں پر ڈاکٹر اس کا علاج کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں سول اسپتال کے فوکل پرسن برائے ڈینگی ڈاکٹر شاہد مغل نے بتایا کہ مریض کو ڈینگی بخار ہونے کی تصدیق ہوگئی اور مریض کو میرپور ماتھیلو سے کراچی لایا گیا۔