آزادی کشمیر کی تحریک کو منطقی انجام  تک پہنچاکر دم لیں، مہراب گل مہمند

250

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما مہراب گل مہمند نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بے داغ اور مدبرانہ قیادت میں کشمیر کی آزادی کی تحریک کو اپنے منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے پاکستانی عوام نے کیسے جینا اور کیسے آگے بڑھنا ہے اس بات کا فیصلہ عوام نے خود کرنا ہے نہ کہ کسی اور نے انہوںنے کہاکہ جب خطے میں عالمی اور علاقائی قوتوں کے درمیان گریٹ گیم اپنے عروج پر ہے توہمیں بھی خطے کا ایک اہم جغرافیائی ملک ہونے اور سینٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہونے کا ایڈوانٹیج لینا ہوگا اور اپنے قومی وجود اور قومی سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے درست سمت کا انتخاب کرنا ہوگا، یہ ہی وقت کی ضرورت ہے۔