سونے کی فی تولہ قیمت میں1000روپے اضافہ

80

کراچی(بزنس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں18ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1505ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے اضافے سے 87400 روپے، دس گرام سونے کی قیمت 857روپے اضافے سے 74931 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔