مرکنٹائل ایکس چینج میں 6.7ارب روپے کے سودے

80

کرا چی (اسٹا ف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,082 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.7ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,087 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.472 ارب روپے تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.108 ارب روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 645.656 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 607.935 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 302.850 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 261.613 ملین روپے رہی۔
, چاندی کے سودوں کی مالیت 184.131 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 57.084 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 41.932 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 37.788 ملین روپے, پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 25.746 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 11.650 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 16 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7.621 ملین روپے تھی۔