زرمبادلہ کے ذخائر8ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے

94

کرا چی (اسٹا ف رپورٹر) گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی قرضوںکی مد میں72کروڑ ڈالرز سے زائد کی بھاری ادائیگی کے باعث سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب سے گر کر7ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 27ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میںمجموعی طور پر76کروڑ89لاکھ ڈالرز کی کمی رہی جس کے بعد ذخائر کی سطح 15 ارب 3 کروڑ7لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئی ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 72 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کمی سے 8 ارب 46 کروڑ کی سطح سے گر کر 7 ارب 74 کروڑ جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر4کروڑ52لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب26کروڑ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔