گور نر پنجاب کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی

47

لاہور(اے پی پی )رکشہ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن پاکستان نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پراحتجاجی مارچ منسوخ کردیا،تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورسے رکشہ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر آصف ریحان ڈار کی قیادت میں دفد نے گور نر ہائوس لاہور میں ملاقات کی ، اس موقع پر وفد نے گور نر پنجاب کو 7سیٹوں والے رکشہ کے استعمال پر محکمہ ٹر انسپورٹ کے عدم تعاون سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بتایا جس پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے رکشہ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن پاکستان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ صوبائی وزیر ٹر انسپورٹ جہانزیب خان کچھی اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کردی ہے کہ آپ کے جو بھی جائز مطالبات ہیں انکو فوری حل کیا جائیگا جسکے بعد رکشہ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن پاکستان نے اپنے احتجاجی مارچ کو منسوخ کر دیا ہے۔