حیدر آباد میں جرائم کی شرح میں کمی آگئی،ایس ایس پی

208

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل احمد چانڈیو نے قاسم آباد بزنس فورم کا دورہ کیا جہاں بزنس فورم کے صدرحاجی رحمت اللہ ساند نے انکا پرتپکاک استقبال کیا اور سندھی ٹوپی واجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہاکہ ضلع حیدرآباد بالخصوص قاسم آباد میں جہاں چوری ‘ ڈکیتی ‘ بھتہ خوری جیسے جرائم عروج پر تھے اب کافی حد تک کمی آئی ہے اور امن وامان کی فضاء قائم ہوئی ہے جس کی سب سے بڑی مثال یہاں خواتین کا کاروبار میں آزادی کے ساتھ حصہ لینا ہے
اور یہ سب آپ کے پولیس کے ساتھ تعاون کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ ہمارے دروازے تاجر برادری کے لیے کھلے ہیں ہر ممکن تعاون کریں گے ۔
ایس ایس پی حیدرآباد