کراچی میں آج اور  کل پھر بارش کا امکان ہے‘محکمہ موسمیات

95

کراچی (نمائندہ جسارت)کراچی میں ایک بار پھر برسات متوقع ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائوں کے نتیجے میں بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان ہے۔ڈی جی محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر میں آج اورکل تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی درجہ کی
بارش ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی بھی متوقع ہے۔
کراچی بارش