ورلڈ پیس ڈے،ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

145

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ پیس ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ویسٹ ماس ریسلنگ کا انعقاد انٹرنیشنل اسپورٹس اویرنیس پروگرام کے زیراہتمام، ا سٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب (قاضی ) اور کراچی ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سےSTC میں منعقد کیا گیاجس میں کراچی کے مختلف اسکولوں کے 100سے زائدبوائز اور گرلز نے ماس ریسلنگ کے مقابلوں میںپرجوش انداز میں شرکت کی،افتتاحی تقریب کے موقع پرCEO ISAPقدسیہ راجا نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میںموجود ٹیلنٹ کو دیکھ کر اساتذہ،کھلاڑیوں اور والدین کو مبارکباد دی اور اسی لگن سے محنت جاری رکھنے کی تلقین کی اس موقع پر موجود، ریحان اکرم(سیکریٹری ڈسٹرکٹ ویسٹ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن) ،رعنا پروین، بابرہ اسماعیل، بھی موجود تھیں، ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں سب سے پہلے گرلزکے مقابلوں میں جونیئرکیٹیگری-35 KG کے فائنل میںفاطمہ نے حفصہ عارف کو سے مات دے کرفائنل اپنے نام کیا،-40KG، گرلز کے فائنل میںسائقہ نے سائرہ زیر کرکے فائنل کا تاج اپنے سر سجایا،-45KG, میںبریرہ فضل نے ماریہ کو،-50KGعبیرعامربٹ نے ثناء اسلام کو، -55KGمیںنیلم بابر نے نور ناصر کو شکست دے کر کامیابیاں اپنے نام کیں۔