باسکٹ بال ٹورنامنٹ،میجر راجہ عزیز بھٹی شہید الیون کوارٹرفائنل میں

94

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری “یوم دفاع پاکستان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ”میں گروپ Bکی دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرگئیں ۔پری کوارٹر فائنل میچ میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید الیون نے مد مقابل میجر محمد اکرم شہید الیون کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 51کے مقابلے کے بعد 58باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے طلحہ امجد 28،فرقان احمد 19اور محمد شبر نے 14جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے اشرف یحییٰ 23،حسن علی جونیئر 20اور نعمان احمد نے 10باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،ممتاز احمد اور زاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز نعیم احمد ،زعیمہ خاتون اور عامر شریف تھے ۔ٹورنامنٹ میں لیگ کا آخری میچ 5اکتوبربروز ہفتہ کھیلا جائیگا ۔