سوڈان ، فٹبال میچ کے دوران ریفری کو اپنا فیصلہ مہنگا پڑ گیا

90

سوڈان(جسارت نیوز)سوڈان میں فٹبال میچ کے ریفری کو اپنا فیصلہ مہنگا پڑ گیا ۔غضبناک تماشائیوں سے بچنے کے لیے گرائونڈ سے نکل کر گھر کی طرف دوڑ لگا دی ۔عربی روزنامے عکاظ نے سوڈانی اخبار کے حوالے سے لکھا ہے کہ ریفری نے جب یہ دیکھا کہ تماشائیوں کا شور حد سے بڑھنے لگا ہے تو وہ خوف زدہ ہو کر گرائونڈ سے بھاگ کھڑا ہوا ۔ تمائشائیوں نے جب ریفری کو گرائونڈ چھوڑ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا تو وہ بھی میچ چھوڑ کر اسے کے پیچھے بھاگے تاکہ اپنا غصہ نکال سکیں ۔ ریفری تماشائیوں کے غضب سے بچنے کے لیے اپنے گھر کی طرف دوڑا مگر وہ اس سے بے خبر تھا کہ اس کے فیصلے سے اتفا ق نہ کرنے والے ناراض تماشائی بھی اس کے پیچھے ہیں۔