نیشنل گیمز پشاور کے لیے ایتھلیٹکس ٹیموں کا انتخاب مکمل

84

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل گیمز پشاور کے لئے ایتھلیٹکس ٹیموں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے‘ تاج محمد مہر‘ عبداللہ چانڈیو اور حمیرا خان پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی نے28مرد اور20خواتین کا انتخاب کر لیا جو اکتوبر کے آخر میں پشاور میں ہونے والے نیشنل گیمز میں شرکت کریں گے‘ سندھ ایتھلیٹکس اور کراچی ایتھلیٹکس ایسو سی ایشن کے زیر نگرانی نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہونے والے ٹرائلز کے بعد کمیٹی نے4آفیشلز کا اعلان بھی کیا جو ٹیم کے ہمراہ پشاور جائیں گے جن میں اورنگزیب ابڑو اور شہباز احمد بالترتیب مرد و خواتین ٹیم کے منیجر ہونگے جبکہ مردوں کی ٹیم کے کوچ شبیر صدیقی اور خواتین کی ٹیم کی کوچ نادیہ خان ہونگی‘ ٹرائلز میں شامل350سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔