سید ناصر حسین شاہ سندھ ایتھلیٹکس ایسو سی ایشن کے سرپرست مقرر

62

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گذشتہ روز سندھ ایتھلیٹکس اور کراچی ایتھلیٹکس ایسو سی ایشن کا جنرل اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی اجلاس کی صدارت سیکریٹری سندھ ایتھلیٹکس ایسو سی ایشن تاج محمد مہر نے کی اجلاس میں ایسو سی ایشن کی سالانہ کارکردگی پر بحث ہوئی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے عبداللہ چانڈیو اور حمیرا خان نے مفید مشورے دیئے جنہیں اجلاس میں شریک عہدیداران نے سراہا اور ان پر غور کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ سیکریٹری کراچی ایتھلیٹکس عبداللہ چانڈیو نے ایسو سی ایشن کی سرپرستی کے لئے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا نام تجویز کیا جسے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا‘ ایسو سی ایشن کے سربراہ نے صوبائی وزیر سے رابطہ کرکے انہیں ایسو سی ایشن کی سرپرستی کے لئے آمادہ کیا۔ صوبائی وزیر نے بخوشی سندھ ایتھلیٹکس ایسو سی ایشن کا سرپرست اعلیٰ بننا قبول کر لیا۔