ٹی ٹوئنٹی کا میلہ کل سے سجے گا،ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

125

لاہور(جسارت نیوز)کراچی کے بعد لاہور میںانٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ کل سے سجے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا،میچ شام6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں، دونوں ٹیمیںآج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔سخت سیکورٹی میں ائرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو ہار پہنائے گئے اور انہیں خوش آمدید کہا گیا۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر، پاکستان کے ہی شوزاب رضا تھرڈ امپائر ،پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر جبکہ آسٹریلوی ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا،میچ شام 6بجکر 30منٹ پر شروع ہوگا۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد لاہور پہنچ گئی۔ سخت سیکورٹی میں ائرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو ہار پہنائے گئے اور انہیں خوش آمدید کہا گیا، ون ڈے سیریز جیتنے پر تمام کھلاڑی بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیے گئے تینوں کھلاڑی احمد شہزاد ، عمر اکمل اور فہیم اشرف پہلے سے ہی لاہور میں موجود ہیں ۔قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز 5، 7اور 9اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ پروگرام کے مطابق دونوں ٹیمیں 4اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے آئی لینڈرز کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، سری لنکن ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے بھی سرفراز احمد قومی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ مہمان سری لنکن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت داسن شناکا سرانجام دیں گے۔مہمان ٹیم کے لیے کراچی کے بعد لاہور میں بھی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ہوٹل میں کسی غیر متعلقہ آدمی کو ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیمیں پرعزم ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کانٹے دار مقابلے ہونگے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر، پاکستان کے ہی شوزاب رضا تھرڈ امپائر ہونگے اور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ آسٹریلوی ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی اعلان کردہ 16 رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کرینگے، بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔