قومی گیمز، مشعل روشن کرنے کی تقریب اتوار کومزار قائد پر ہوگی

141

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں 6 اکتوبر کو قومی گیمز کی مشعل ریلی روشن کر نے کی تقریب ہو گی۔ بانی پاکستان کے مزار پر منعقدہ تقریب میں وزیر اعلی سندھ ٹارچ روشن کریں گے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں انتظامات کا جا ئزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت دیگر نے شر کت کی اجلاس مین انجینئر محفوظ الحق، احمد علی راجپوت، اصغر بلوچ ، ارم بخاری خالد رحمانی اور غلام محمد خاں بھی مو جو د تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پشاور میں 26 اکتوبر سے ہونے والے قومی گیمز کے سلسلے میں کراچی میں 6 اکتوبر کو مشعل ریلی نکالی جائے گی۔۔قومی گیمز کی مشعل ریلی کی افتتاحی تقریب بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر منعقد ہوگی۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے وہ مشعل روشن کر کے ریلی کا افتتاح کریں گے اور اولمپیئن اصلاح الدین اور اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کے حوالہ کریں گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹننٹ جنر ل ریٹارئر ڈ عارف حسن سیکریٹری خالد محمود سیکریرٹری محکمہ کھیل حکومت سندھ امتیاز علی شاہ بھی موجو د ہوں گے۔ افتتاحی تقریب کے بعد محکمہ اسپورٹس کے افسران دیگر عملہ اولمپیئز، دیگر کھلاڑی کھیل کی ممتاز شخصیات اور کھیلوں سے متعلق مختلف ایسوسی ایشنز کے ارکان مختلف راستون سے ریلی گزر کر نشان پاکستان سی ویو پر پہنچیں گے جہاں کراچی میں ریلی کی اختتامی تقریب ہوگی جس میں بلوچستان کی کھیلوں کی شخصیات، بلوچستان محکمہ کھیل کے افسران بھی موجو د ہوں گے۔ اس موقع پر مشعل ریلی بلوچستا ن روانہ ہوگی ،خصوصی تقریب میں بلوچستان کھیل کے وزیر کے مشعل وصول کریں گے اور بلوچستان روانہ ہوں گے۔ اس طرح مختلف صوبوں سے ہوتی ہوئی 26 اکتوبر کومشعل قومی کھیل کے مرکز پشاور پہنچے گی۔