بلدیہ شرقی کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کررہا ہے ،چیئرمین معید انور

116

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے بلدیہ شرقی اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان کے ہمراہ کونسل ہال بلدیہ شرقی میں اولمپیئین افتخار سید اسپورٹس اکیڈمی کے تربیت یافتہ ٹیبل ٹینس ،فٹ فال اور ڈاج بال کے بچوں کی بہترین کارکردگی پر شیلڈز واسناد کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ بلدیہ شرقی کی معاونت سے ٹریننگ یافتہ بچے نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے منتخب ہو رہے ہیں اسی طرح صحت مندانہ سرگرمیاں فروغ پاتی رہیں تو صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں کافی بہتری لاء جاسکتی ہے وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالروف خان نے بھی اسپورٹس سہولیات میں اضافہ کرنے کے ساتھ زور دیا کہ اس طرح کوششیں کی جاتی رہیں تو کھیلوں کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔وضح رہے کہ چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی معاونت سے اولمپیئین افتخار سید اسپورٹس اکیڈمی بچوں کو ٹیبل ٹینس ،فٹ فال اور ڈاک بال اسپورٹس کی ٹریننگ فراہم کر رہی ہے جس میں لڑکے اور لڑکیاں ٹریننگ حاصل کر کے قومی وبین الاقوامی مقابلوں کیلئے منتخب ہو رہے ہیں ڈاج بال میں 2 لڑکیاں اور 4 لڑکے انٹرنیشنل گیمز کیلئے ہانگ کانگ روانہ ہونگے جبکہ فٹ فال کیلئے ایک لڑکا اسلام آباد میں نیشنل گیمز کیلئے منتخب کیا گیا ہے ٹیبل ٹینس میں بھی ٹریننگ یافتہ بچے مختلف ایونٹس میں پوزیشنز حاصل کر رہے ہیں ۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری OISSA مرزاعبید اللہ بیگ نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی اسپورٹس کے حوالے سے خدمات کو زبردست سراہا اور کہا کہ ان کی کوششوں سے بچے ٹریننگ حاصل کر کے اہم ایونٹس کیلئے منتخب ہو رہے ہیں انہوں نے یوسی 25 کے چئیرمین سید فرحان علی کی کاوشوں کو بھی سراہا بعدازاں اسپورٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں شیلڈز اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں تقریب میں سیکریٹری جنرل OISSA مرزا عبید بیگ ،وائس پریذیڈینٹ زاہد محمد خان کمیٹی ممبر محمد شاہجہاں سمیت بچوں نے شرکت کی۔