حکومت مخالف تحریک پر کوئی اختلاف نہیں،امیرحیدرخان ہوتی

58

نوشہرہ کینٹ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اسلام آباد لاک ڈائون کے حوالے سے اپوزیشن تحریک چلانے میں کوئی اختلاف نہیں، اپوزیشن کی تحریک کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا،آئندہ اتوار کو اسفندیار ولی اور بلال زرداری کی ملاقات سیاسی منظر نامہ کو بدل دے گی،سلیکٹیڈ حکمرانوں سے نجات کا وقت قریب آن پہچا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقے شیرین کوٹھے میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروںکی ہڑتال کا اثر غریب مریضوں پر ہو رہا ہے،طالبان امن مذاکرات میں ڈائیلاگ میں تعطل کے خاتمے کے لیے اسلام آباد میں طالبان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات اہم پیش رفت ہے،افغانستان میں صدارتی الیکشن جمہوریت کی فتح ہے، افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستان ،چین ،روس اور امریکا مل کر کردار ادا کریں،جنگ مسئلے کا حل نہیں، جنگ سے مسئلے الجھتے ہیں سلجھتے نہیں، افغانستان کے امن کے قیام کے لیے امریکا کوافغانستان کے تمام اسٹیک ہولڈر زکو اعتماد میں لے کر مستقل امن کا راستہ تلاش کرنا ہوگا،عوامی نیشنل پارٹی حکومت کے جعلی احتساب کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،حکمران ایک مخصوص انداز میں اپوزیشن کو احتساب سے انتقام، ظلم کا نشانہ بنارہی ہے،آئی ایم ایف کے دبائو پر گیس،بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیاجارہا ہے،بنیادی ترقی کی شرح رک چکی ہے۔